دبئی (ڈیلی اردو/عرب نیوز ایجنسی) یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل جمعرات کے روز حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مارب شہر کے ایک رہائشی علاقے پر گرا۔
سیٹلائٹ چینل “بلقیس” نے بتایا ہے کہ 12 گھنٹوں کے دوران میں یہ حوثیوں کی جانب سے دوسرا حملہ ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق میزائل داغے جانے کے ساتھ حوثیوں نے مارب کے جنوبی محاذ پر حملہ بھی کیا۔
یمنی اخبار “عدن الغد” اور نیوز ویب سائٹس “یمن مانیٹر” نے حوثیوں کے میزائل حملے کی خبر دی۔ ابھی تک حملے میں جانی نقصان کے حوالے سے معلومات میسر نہیں آئیں۔
الجيش الوطني يقترب من مشارف الحزم ويكسر هجمات حوثية في مأرب
#عدن_الغدhttps://t.co/dV46XdfLcP pic.twitter.com/VJuoCx0Sda— صحيفة عدن الغد (@adenalghad) February 26, 2021
اقوام متحدہ نے جمعرات کے روز باور کرایا کہ مارب میں عسکری جارحیت کے سبب ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی خبردار کیا گیا ہے کہ “صافر” آئل ٹینکر ایک ٹائم بم میں تبدیل ہو کر غیر معمولی نوعیت کی ماحولیاتی آفت کا خطرہ بن رہا ہے۔
خارجہ امور کے یمنی وزیر احمد عوض بن مبارک کے مطابق یمنی فوج نے مارب صوبے میں “انصار اللہ” جماعت کا حملہ پسپا کر دیا۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز ابوظبی میں اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے سے ملاقات کے دوران میں کہی۔
بن مبارک نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمن میں امن کے قیام کے لیے اقوام متحدہ اور امریکا کی کوششوں کے مقابلے پر مارب صوبے میں عسکری جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔ ساتھ ہی وہ شہری مقامات اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔