پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افغان طالبان کا گورنر مولا عبدالہادی ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے خزانہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے افغان طالبان کے گورنر کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے پشاور میں خزانہ روڈ کے قریب افغان صوبہ لغمان کے گورنر کمانڈر مولا عبدالہادی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

معتبر ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز نامعلوم مسلح افراد نے کمانڈر مولا عبدالہادی پر اس وقت گولیاں کی بچھاڑ کردی گئی جب وہ اپنے گھر کیلئے جا رہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقتول کے قتل کی وجہ اور قاتل کا اب تک پتہ نہ چلایا جا سکا تاہم اس سے قبل بھی پشاور میں اس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں جس پر یا تو طالبان اور حکومت پاکستان نے خاموشی اختیار کی اور بعض کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے قبول کی ہےـ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی پشاور کے علاقے ترناب میں سینئر طالبان کمانڈر ملا عبدالصمد عرف ملا طور کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پشاور کے علاوہ بھی کوئٹہ، اسلام آباد، کرم ایجنسی سمیت مختلف علاقوں میں طالبان کمانڈروں کو مارا جا چکا ہے جن میں ننگرہار کے سابق طالبان گورنر بھی شامل ہےـ

نومبر 2013 میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلام آباد کے قریب طالبان کے نائب سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ڈاکٹر ناصرالدین حقانی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

طالبان کی ایک سابق سینئر شخصیت، عبد اللہ عرف مولوی عبد رقیب جو حامد کرزئی انتظامیہ کے ساتھ امن مذاکرات کے حق میں جانا جاتا تھا ، کو فروری 2014 میں پشاور میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں