راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قبائلی اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف کو سرحدی راہداریوں کھولنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحدی راہداریوں کھولنے سے متعلق اور بارڈر مینجمنٹ، سماجی واقتصادی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دن علاقوں میرعلی، اسمان منزہ میں سپاہ کے ساتھ گزارا جبکہ میر علی میں اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی میر علی میں عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کے کردار کو سراہا۔