پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں اسرائیلی بحری جہاز کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا ذمہ دار ایران ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ جہاز پر حملہ ایران کا کام ہے کیونکہ وہ اسرائیل کا سب سے بڑا دشمن جو ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز پورے خطے میں ایران کو نشانہ بنائیں گی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ہاتھ جوہری ہتھیار نہیں لگنے دیں گے خواہ معاہدہ ہو یا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے اپنے دوست جوبائیڈن کو بھی بتا دی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں