سعودی عرب: حوثیوں کا صوبہ جازان پر میزائل حملہ، 5 شہری زخمی

ریاض (ڈیلی اردو) یمنی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے۔

حملے میں سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان کو نشانہ بنایا گیا، میزائل جازان کے سرحدی قصبے کے رہائشی علاقے میں آ کر گرا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حملے میں 3 سعودی اور 2 یمنی شہری زخمی ہوگئے، دو گھروں، تین گاڑیوں اور ایک اسٹور کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں