کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں گزشتہ روز تین خواتین صحافیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق یہ تینوں خواتین نجی ٹی وی کے لیے کام کرتی تھیں اور ان کی عمریں 18 سے 20 برس کے درمیان تھیں۔
ان کی گاڑی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ کام کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں۔ اس حملے میں ایک اور خاتون زخمی بھی ہوئیں۔
سائٹ نامی انٹیلیجنس گروپ کے مطابق داعش نے دعویٰ کیا کہ اس کے جنگجوؤں نے ان خواتین کو نشانہ بنایا۔