سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات مزید بڑھتے جارہے ہیں، حالات سے تنگ ایک اور فوجی افسر نے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق سرینگر کے مضافاتی علاقہ کھنموہ میں ایک لیفٹیننٹ کرنل نے اپنی ہی سروس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔
Lieutenant Colonel Sudeep Bhagat, who was posted at the depot, fired upon himself, the officials said, adding he died on the spothttps://t.co/dVWxwzfwMs
— Economic Times (@EconomicTimes) March 3, 2021
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گولی کی آواز سن کر کچھ فوجی جوان ان کی طرف دوڑے تو انہیں خون میں لت پت پڑے دیکھا۔ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفی فوجی افسر کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل سدیپ بھگت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ فوجی افسر کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔