کولمبو (ڈیلی اردو) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے دورہ سری لنکا کے دوران ان کی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
Earlier on his arrival at the Headquarters of Sri Lanka Air Force, a smartly turned out contingent of Sri Lanka Air Force presented the Guard of Honour to Air Chf Mshl Mujahid Anwar Khan, Chief of the Air Staff Pakistan Air Force. pic.twitter.com/LhlmECXjtb
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 5, 2021
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر اپنے سری لنکن ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکن فضائیہ کی پاکستان میں تربیت ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج بالخصوص فضائی افواج کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
ائیر چیف مارشل نے مجاہد انور خان نے سری لنکن فضائیہ کیساتھ باہمی پیشہ ورانہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے سری لنکن فضائیہ کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ پریڈ اور کلر ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت۔
INDIAN AIR FORCE CHIEF CALLS ON THE PRIME MINISTERhttps://t.co/gqiVlzZ2Ot pic.twitter.com/uaVb28vHfr
— Sri Lanka Air Force (@airforcelk) March 4, 2021
ائیر چیف نے سری لنکن فضائیہ کو اپنی قوم کی 70 سالہ خدمات پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سری لنکا کے صدر نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کو کتاب پیش کی۔
President of Sri Lanka H.E Gotabaya Rajapaksa presented a copy of the book to Air Chief Marshal Mujahid Anwar Khan. The book relates to the evolution of Air Power in the context of SLAF in Indian Ocean Region and achievements of SLAF during the fight against terrorists. pic.twitter.com/4DgFmv2Znc
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) March 5, 2021