ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، لیفٹیننٹ جنرل سمیت 11 فوجی ہلاک، 4 زخمی

استنبول (ڈیلی اردو) ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سمیت 11 فوجی ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، ترکی کے ضلع بتلیس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 11 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک اور زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی فوجیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، ہلاک ہونے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر کا فلائٹ کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے فوجیوں کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ان کے اہلخانہ اور ترک مسلح افواج سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں