ایران: مسافر طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام، ہائی جیکرز گرفتار

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے کہا ہے کہ حکام نے ایک پرواز کے دوران ایک مسافر طیارے کو اغوا کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اہواز شہر سے مشہد جانے والی ایران ائیر فوکر کی پرواز کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پرواز نے مرکزی شہر اصفہان میں ہنگامی لینڈنگ کی اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں کم از کم 100 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مبینہ ہائی جیکروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائی جیکر طیارے کو اغوا کر کے اسے نامعلوم پر لے جانا چاہتے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں