غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2008ء میں اسرائیل کی طرف سے جنگ کے دوران پھینکا گیا ایک فاسفورس بم ناکارہ بنا دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کی نقل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں اسرائیل کے ناکارہ بنائے گئے فاسفورس بم کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ یہ بم سنہ 2008ء میں جنگ کے موقعے پر استعمال کیا گیا تھا۔۔
یہ بم جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر تباہ ہونے والے ایک مکان کے ملبے سے نکالا گیا تھا۔ داغے جانے کے بعد یہ بم پھٹ نہیں سکا تھا۔