کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں 21 طالبان ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سکیو رٹی فورسز نے صوبہ قندھار کے اضلاع آرغنداب اور زہاری میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمین حملے کئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اکیس بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔