کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پٹیل پاڑہ اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
دہشت گردوں سے پولیس افسران اور سیاسی رہنماؤں کو ٹارگٹ کرنے کی فہرست اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے بتایا جاتا ہے۔ دہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب اور سندھ میں کام کر رہا تھا۔
دہشت گردوں کے قبصے سے اسلحہ اور فہرست بھی برآمد ہوئی ہے، جس میں دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے والے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما اور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کا نام بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے شہر کو خونریزی میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا تھا۔