افغانستان: دو کار بم دھماکوں میں 2 خودکش بمبار ہلاک

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں گزشتہ روز علی الصبح دو کار بم دھماکوں میں کم از کم دو خودکش بمبار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوا ہے۔

وزارت کے ترجمان طارق آریان نے تصدیق کرتے ہوئے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کو بتایا کہ طالبان دہشت گردوں نے وردک کے صدر مقام میدان شر میں دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے سپیشل فورسز کے آپریٹنگ اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی، لیکن اڈے پر کام کرنے والے فوجیوں نے جنگجوؤں کی شناخت کی اور انہوں نے اڈے کے داخلی دروازے تک پہنچنے سے پہلے ہی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو افغانستان کے صوبے بلخ میں فوجی پوسٹ پر طالبان دہشت گردوں نے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحہ اور افغان فوج کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں