سیاہ فام کی ہلاکت: امریکی پولیس جارج فلائیڈ کے ورثا کو 27 ملین ڈالر دیگی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) سیاہ فام کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس اور ورثا میں معاملات طے پاگئے، مینا پولیس انتظامیہ 27 ملین ڈالر (سوا چار ارب روپے پاکستانی) ہرجانہ ادا کرے گی۔

46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک کو جنم دیا تھا۔ پولیس اہلکار نے سیاہ فام شہری کی گردن پر دوران گرفتاری نو منٹ تک گھٹنے ٹیکے جس سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ایک اور سیاہ فام امریکی خاتون بریونا ٹیلر کی پولیس کے ہاتھوں موت کو ایک سال مکمل ہونے پر برسی منائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 26 سالہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی 12 ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں