پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں زمین سے حاصل ہونے اور اسے بوتلوں میں فروخت کرنے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس عائدکردیا ہے فیصلے کا ا طلاق 10جنوری سے ہوگا۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے کا ٹیکس لگایا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کے ایک کیس کے فیصلے کی روشنی میں صوبے میں بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی پر فی لیٹر ایک روپے ٹیکس وصول کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جس کا اطلاق 10جنوری سے ہوگا جبکہ بوتلوں میں فروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں اس پر ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔