کابل (ڈیلی اردو) افغانستان دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گھنٹے کے دوران ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
15 Civilians Wounded in #Kabul Blast: Police#Afghanistan https://t.co/gBMIyugzct pic.twitter.com/l3b4AG1BjG
— TOLOnews (@TOLOnews) March 15, 2021
پولیس کے مطابق پہلا دھماکا پل سوختا کے علاقے میں ہوا جہاں مسافروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
دوسرا بم دھماکا سرے کاریز کے علاقے میں ہوا جہاں ایک بار پھر مسافر بس کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
بم دھماکوں میں زخمی تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات کی آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔