بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ، گروپ کیپٹن ہلاک

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار گروپ کیپٹن ہلاک ہو گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق فضائیہ کے مگ 21 طیارے نے وسطی انڈیا میں ائیر بیس سے ٹریننگ مشن کے لیے اڑان بھری تھی کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ نے مگ 21 طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں گروپ کیپٹن اے گپتا ہلاک ہوئے۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں