افغانستان: میدان وردک میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

کابل (ڈیلی اردو) افغان آرمی کا ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبے میدان وردک میں فوجی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کریش لینڈنگ کے باعث تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں