افغانستان: کابل میں سرکاری بس کے قریب دھماکا، 3 افراد ہلاک، 11 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) فغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 11 زخمی ہوگئے، سڑک کنارے ہونے والے دھماکے میں سرکاری بس کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے سر کوتل میں آج صبح ہوا، دھماکے میں سرکاری بس کونشانہ بنایا گیا جس میں وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے ملازمین سوار تھے۔

امریکی فوج کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گرد افغان سیکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر حملے کررہے تھے۔

افغان پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تفصیل فراہم نہیں کی جبکہ کسی دہشت گرد گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں