اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیادہ مواقع ہیں، سی پیک منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا۔
جمعرات کو سی پیک سکل ڈویلپمنٹ اور درپیش چیلنجز پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان آبادی زیادہ ہے، ترقی کے زیادہ مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پانچ سال میں سی پیک کے بیس منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں سے بیس ہزار سے زائد افراد کو روزگار ملا۔ چینی سفیر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی واضح ہے۔
چینی سفیر نے کہاکہ عمران خان پاکستان میں ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے سے مزید سرمایہ کاری پاکستان میں آ رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سکل ڈویلپمنٹ سی پیک کیلئے ضروری ہے ،سکل ڈویلپمنٹ سے روزگارمواقع بڑھیں گے ۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہمارا وفد سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام کو ختمی شکل دینے کیلئے پاکستان آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر ریسورسز شفٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کیلئے سی پیک میں مواقع ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہم 20 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے پیدا کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کلیئر پالیسی دی کہ 10 ملین روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں روزگار کیلئے مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسی روزگار پیدا کرناہے پالیسی موجود ہے عملدرآمد کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام چائنیز کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ نیوٹیک اور مقامی حکومتوں سے رابطہ کریں۔