غزہ (ڈیلی اردو) مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی ہلاک ہوگیا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ڈسٹرک نابلس میں جمعے کے بعد فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔
Atef Hanayshe, 45, was #killed by the #Israeli army during a protest in Beit Dajan village against #land confiscation and settlements expanding.
The #Palestinian man was shoot by a live ammunition on his head, according to the Health ministry. pic.twitter.com/uTojmIglBW— Alaa Daraghme (@AlaaDaraghme) March 19, 2021
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ یہ واقعہ ڈسٹرک نابلس کے ٹاؤن بیت داجن میں پیش آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ کے نام سے ہوئی ہے جو بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن ہے۔
استشهاد الشيخ عاطف حنايشة مؤذن أحد مساجد قرية بيت دجن شرق نابلس متأثراً بإصابته برصاص الاحتلال خلال مواجهات شرق القرية. pic.twitter.com/fcUkJiMMBZ
— Hisham Abu Shaqrah | هشام أبو شقرة (@HShaqrah) March 19, 2021
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فلسطینی مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر پھتراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے اپنی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔