دمشق (ڈیلی اردو) شام میں سرکاری افواج کی حلب پر گولہ باری سے ہسپتال میں موجود سات مریض ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سرکاری افواج کی حلب کے ہسپتال پر مبینہ گولہ باری سے بچے سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے، حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔
The Assad regime attack on Al-Atareb city hospital this morning left several casualties and put the hospital out-of-service… pic.twitter.com/SViiXIX7Sq
— The White Helmets (@SyriaCivilDef) March 21, 2021
اُدھر ترکی کی سرحد کے قریب شام میں روسی طیاروں نے بھی بمباری کی ہے، فضائی حملے گاؤں قاح میں باغیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں میں کئی گاڑیاں جل گئیں۔