سری نگر: بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری مجاہدین کو ہلاک کردیا

سری نگر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) بھارتی کشمیر میں انڈین فوج نے فائرنگ کر کے مزید 4 کشمیری مجاہدین کو ہلاک کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں میں بھارتی افواج کا انکاونٹر مقابلے کے دوران 2 مجاہدین کو ہلاک کردیا، اتوار سے جاری جھڑپ تاحال جاری ہیں۔

مقامی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے مابین مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد صبح قریب 2 بجے دو مجاہدین ہلاک ہوگئے۔ کیشمر میڈیا سروس کے مطابق مقابلہ اب بھی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے دونوں مجاہدین کی لاشیوں کو درخت سے الٹا لٹکا دی ہیں جس سے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 کشمیری مجاہدین کو ہلاک کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک ہلاک ہونے مجاہدین کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ جعلی مقابلے کے دوران نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

قابض افواج کی جانب سے علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بند کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں