ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلادیش میں روہنگیا کیمپ میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے کئی خیمے جل کر خاکستر ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں درجنوں رہائشی خیمے جل گئے اور مہاجرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا۔
Massive fire in #Rohingya refugee camp in #Bangladesh.
It hasn’t yet been extinguished. — last update pic.twitter.com/S9YZb0DTnV
— Ro Nay San Lwin (@nslwin) March 22, 2021
اقوام متحدہ کے ترجمان برائے پناہ گزین کیمپ نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی مشینری مکمل تعاون کررہی ہے اور مشترکہ امدادی کام جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیمپوں میں میڈیکل اور خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کو نئی مشکل کا سامنا ہے۔ پہلے ہی اس علاقے کے کیمپوں میں رہائش کی جگہ نہایت کم ہے اور ایک ایک کیمپ میں چار چار خاندانوں کو رہنا پڑتا ہے۔
HAPPENING NOW: massive fire in Balukhali Camp 1 #Rohingya #refugee camp pic.twitter.com/P0honDOWYM
— Shafiur Rahman (@shafiur) March 22, 2021
واضح رہے کہ میانمار میں فوج اور بدھ مت کے انتہا پسند پیروکاروں نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی جس کے باعث 7 لاکھ سے زائد افراد بنگلادیش نقل میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے تھے۔