افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو سیکریٹری جنرل

کابل (ڈیلی اردو/آن لائن) نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو اراکین امن عمل میں تازہ توانائی ڈالنے کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ برسلز میں ہونے والے 2 روزہ وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے حالات اور نیٹو افواج کی موجودگی پر بھی مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کوئی آسان انتخاب نہیں، ابھی کے لئے تمام اختیارات کھلے ہیں، سیکیورٹی کی صورتحال مشکل ہے، نیٹو فوج کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو امن عمل میں پیشرفت، تشدد میں کمی، نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے امن عمل کیلئے علاقائی، بین الاقوامی برادری کی تعمیری شرکت بھی درکار ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں