15

تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے: وفاقی وزیر مراد سعید

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا یہ بدقسمتی ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی سخت مخالفت کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’عجیب تماشا ہے، کہا جاتا ہے اسمبلی تب چلےگی جب شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، کہا جاتا ہے شہبازشریف کوچیئرمین پی اے سی بنادیا جائے، ایک طرف بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، یہاں سے پیغام جاناچاہیے تھا کہ بھارت نےجنگ چھیڑی تواختتام ہم کریں گے‘۔

مراد سعید نے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کے مطالبے پر کہا کہ اگر ایک بندے نے اگر کرپشن کی یا نہیں کی، وہ عدالتوں میں جائے اپنا مقدمہ لڑے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’شرم کی بات ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں نوازشریف کا بیان پاکستان مخالف انداز میں چلایا گیا، بھارت نے نوازشریف کے بیان کا حوالہ دیا، بدقسمتی ہے جو تین مرتبہ پاکستان کا وزیراعظم بنا وہ بھارت میں ایک غدار کے طور پر سامنے آرہا ہے اس سے زیادہ بدقسمتی کیا ہوسکتی ہے‘۔

انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور پیٹرولیم کے وزیر 150 ارب روپے کا خسارہ کیا، رینٹل پاور پروجیکٹ والے بھی اسمبلی میں بیٹھے ہیں

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں