نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے پلواما واقعے کے بعد بھارت بھر میں کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بھارت بھر میں کشمیریوں کے خلاف حملے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی.
Supreme Court issues notice to the Central government and 10 states and seeks their response on a plea seeking its intervention to prevent alleged attacks on Kashmiri students in the aftermath of the Pulwama terror attack. pic.twitter.com/FCkbOiIKWg
— ANI (@ANI) February 22, 2019
دورانِ سماعت بھارت کی سپریم کورٹ نے کشمیریوں کی مکمل حفاظت کا حکم دے دیا۔
عدالت نے جاری کیے گئے حکم میں 10 ریاستی حکومتوں، پولیس سربراہوں کو کشمیریوں کے خلاف حملوں، سوشل بائیکاٹ کا خاتمہ یقینی بنانے کو کہا ہے۔
بھارت بھر میں پلواما واقعے کےبعد کشمیری انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے حملوں کا نشانہ بن رہے تھے جس پر سپریم کورٹ میں معاملے میں مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔