پشاور (ڈیلی اردو) پشاور ہائیکورٹ نے جیل میں قید تمام لاپتہ افراد کی لسٹ بنانے اور ان کے خاندان والوں کو اس سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کے کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہیں سنٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا ہے، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے بھی سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھی ہیں کہ ملزمان کو پشاور سنٹرل جیل منتقل کیا ہے لیکن یہ معلومات نہیں ہے کہ یہ کون ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پتہ کرلیں اگر اس میں لاپتہ افراد ہے تو پھر ان فیملیز کو بتائیں آپ لسٹ فراہم کریں تاکہ ان لوگوں کے مسائل حل ہوجائیں۔
اے جی نے عدالت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے، انتظامیہ لسٹ فراہم کرے گی تو عدالت میں پیش کردیں گے۔
فاضل بنچ نے جیلوں میں قید لاپتہ افراد کی لسٹ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔