کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ہلمند میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ٹاؤن پولیس چیف سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند کے علاقے سنگین کی مرکزی شاہراہ پر طالبان دہشت گردوں نے پولیس قافلے پر دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
Taliban launched an attack on the Arghstan district in Kandahar this morning that started with a car bomb blast, said Ghorzang Afridi, the security officer for Kandahar police.
He said the attack has been defended by the Afghan forces who have air support. pic.twitter.com/Z12oURE7pt
— TOLOnews (@TOLOnews) March 27, 2021
پولیس قافلے پر حملے میں ٹاؤن پولیس چیف محمد سروری سمیت 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں 15 طالبان بھی مارے گئے۔
6 #Taliban terrorists were killed and 3 others were wounded in Arghandab and Zheria districts of #Kandahar province during ANA operation last night. Additionally, 130 IEDs which placed by Taliban on public roads were discovered and defused by #ANA.
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) March 27, 2021
دریں اثناء قندھار صوبے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ صوبے کپیسا میں مبینہ طور پر طالبان نے افغان فوجی اہلکار کے والد کو قتل کرکے بھائی کو اغوا کر کے لے گئے۔
ایک روز قبل بھی ہلمند میں کار بم دھماکے میں افغان فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے جب کہ جمعرات کے روز طالبان اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپ میں ایک لڑکی ہلاک ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ افغان طالبان اور کابل حکومت کے دوحہ میں سست روی کے شکار مذاکرات اور امریکا کی نئی حکومت کی جانب سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا میں توسیع کے عندیے کے باعث افغانستان میں دونوں جانب سے پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔