امریکی ریاست الاسکا کے گلیشیئر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست الاسکا کے گلیشیئر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پانچ افراد ہلاک، ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو گائیڈز پائلٹ اور دیگر تین افراد سوار تھے، اطلاع ملنے پر الاسکا آرمی نیشنل گارڈز اور الاسکا ماونٹین ریسکیو گروپ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، اہلاک ہونے والے پانچ افراد کی لاشیں ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

ہیلی کاپٹر کی مالک کمپنی کی جانب سے حادثے میں مرنے والوں کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں