کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دو الگ الگ واقعات میں خاتون پولیو ورکرز پر حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیو اہلکار ہلاک ہوگئیں۔
افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے جس کے دوران دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 خاتون پولیو اہلکار ہلاک ہوگئیں۔
Three polio campaign officers gunned down
The killing of 3 female vaccinators, working to immunise children against polio is a brutal breach of International Humanitarian Law hurting the people of Afghanistan.#ArianaNews #Afghanistan #Nangarhar #vaccinators #polio pic.twitter.com/SU3LJy4iMo
— Ariana News (@ArianaNews_) March 30, 2021
فائرنگ کا پہلا واقعہ جلال آباد کے ضلع مجبور آباد میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے بچوں کو گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے والی خاتون ورکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
3 #Female_Vaccinators were shot killed by unknown gunmen in two incidents in PD4&PD7 of #Jalalabad City today morning. A door-to-door, anti-polio vaccination campaign started yesterday in Afghanistan. #ISKP warned female employees on 14 March to quit jobs.
— Anees Ur Rehman (@JournalistAnees) March 30, 2021
پہلے واقعے کے محض اہک گھنٹے بعد جلال آباد کے ہی علاقے لال قاسم آغا میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے دو خاتون پولیو ورکز کو گولیاں مار ہلاک کردیا۔
Breaking – Three polio vaccination campaign workers were killed in two separate attacks in the city of Jalalabad, Nangarhar province, this morning, sources said.
Local officials have not commented on the incidents. #Afghanistan pic.twitter.com/xPcRhoLb28
— TOLOnews (@TOLOnews) March 30, 2021
ہلاک ہونے والے خواتین کی شناخت بصیرہ، ثمینہ اور نگینہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ان خواتین پولیو ورکرز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ افغانستان پولیو زدہ ممالک میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جہاں رواں برس 23 نئے پولیو کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ ایک برس کے دوران 310 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔