سعودی عرب: کورونا کے باعث خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی عائد

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی عرب میں مقدس مساجد کے انتظامی سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان 1442 کے لیے ایس او پیز کا اعلان کیا ہے جس کے تحت معتمرین کو خانہ کعبہ چھونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

افطار دستر خوان لگانے پر پابندی ہوگی البتہ افطار پیکٹ پیش کیے جا سکیں گے۔

حرمین شریفین میں صرف کھجور کے ساتھ داخلے کی اجازت ہوگی باقی ہر قسم کی خوراک تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں