جاسوسی کا الزام: اٹلی سے دو روسی سفارت کار ملک بدر

روم (ڈیلی اردو) اٹلی نے دو روسی سفارکاروں کو ملک سے نکال دیا۔ دونوں پر جاسوسی کا الزام تھا۔

اٹلی میں جاسوسی کے شبے میں ایک اطالوی نیوی افسر اور ایک روسی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اطالوی پولیس کے مطابق دونوں افسران کو گزشتہ شب اس وقت گرفتار کیا گیا، جب اطالوی افسر کچھ راز روسی افسر کو فروخت کرنے والا تھا۔

اطالوی وزارت خارجہ نے اس واقعے کے بعد روسی سفیر کو طلب کر لیا۔ دو روسی سفارتکاروں سے ملک سےنکال لیا دیا۔ اس حوالے سے ابھی تک روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں