20 سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے دوبارہ گرفتار کر لیا

غزہ (ڈیلی اردو) 20 سال بعد قید سے رہا ہونے والے فلسطینی شخص کو اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں بعد دوبارہ گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 20 سال بعد اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے مجد بربر کے خاندان نے اس کا والہانہ استقبال کیا۔

مجد بربر کی اہلیہ نے دلہن کی طرح سج سنور کر شوہر کا استقبال کیا اور اسے دیکھتے ہی دوڑ کر گلے لگ گئی، اس موقع پر اہلخانہ اور دیگر عزیز و اقارب کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

https://twitter.com/EidOseel/status/1376587220560252928?s=19

فلسطینی شخص کی بیٹی بھی خوشی سے نہال تھی جو کہ اپنے والد کی قید کے وقت صرف 15 دن کی تھی۔

فلسطینی خاندان کی اس موقع پر بے ساختہ خوشی کے اظہار کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور اسے دیکھ کر بہت سے لوگوں کا دل بھر آیا۔

تاہم اسرائیلی فوج کو مجد بر بر کے اہل خانہ کی خوشیاں پسند نہیں آئیں اور چند گھنٹوں بعد ہی اس کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ مجد بربر کو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کے الزام میں 2001 میں 20 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے اس ظالمانہ اور غیر انسانی رویے پر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر صارفین اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں