امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

سی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے علاقے اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں