کورونا وائرس: دنیا بھر میں ہلاکتیں 28 لاکھ 40 ہزار، متاثرین کی تعداد 13 کروڑ سے تجاوز کر گئیں

نیو یارک (ڈیلی اردو) دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 کروڑ اور ہلاکتیں 28 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد افراد موت جان کی بازی ہار گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 86 ہزار 559 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وائرس سے اموات 28 لاکھ 40 ہزار 296 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 24 لاکھ 47 ہزار 709 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 569 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 48 لاکھ 98 ہزار 554 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 66 ہزار 611 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 12 لاکھ 44 ہزار 639 ہو چکی ہے۔

وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 23 ہزار 637 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 727 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 37 لاکھ 54 ہزار 391 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 559 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار 717 ہو گئی۔

ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوال سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 63 ہزار 428 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 95 ہزار 976 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 46 لاکھ 95 ہزار 82 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 99 ہزار 233 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 54 ہزار 264 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 764 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 50 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 847 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 36 لاکھ 7 ہزار 83 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 31 ہزار 713 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 33 لاکھ 57 ہزار 988 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 75 ہزار 541 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 32 لاکھ 91 ہزار 394 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 77 ہزار 244 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 28 لاکھ 54 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14613 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 78165 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 56347 ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں