‏آرمی چیف قمر باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات، افغان امن عمل پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہےجو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، افغانستان مین امن و استحکام لانے کے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا، ہمارے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم خود مختاری، مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک کوآپریٹو علاقائی فریم ورک کی سمت میں کام کرتے رہیں گے۔

روسی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اُن تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتاہے جو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم خود مختاری، مساوات اور باہمی ترقی پر مبنی ایک کوآپریٹو علاقائی فریم ورک کی سمت میں کام کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں