کمپالا (ڈیلی اردو/شِنہوا) مصر اور یوگنڈا نے مشرقی اور شمالی افریقہ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔
Uganda, Egypt military agencies sign MOU to fight terrorism
Details: https://t.co/6yGWZqeAHG#VisionUpdates #NewVisionAt35
— The New Vision (@newvisionwire) April 8, 2021
یوگنڈا کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ ابیل کندھیو نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک مستقل بنیادوں پر کارآمد خفیہ معلومات کا تبادلہ کریں گے، یہ عمل دہشتگردی اور دیگر جرائم کا مقابلہ کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یوگنڈا میں اس وقت موجود ایک مصری وفد کے سربراہ سامع صابر الدیجوی نے بھی دونوں فریقین کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔مصری وفد 4 روزہ دورے پر یوگنڈا میں موجود ہے۔