اسلام آباد ( ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے استعفیٰ دینے کا اشارہ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے مستفیٰ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی وزارت سے برطرفی کی خبریں بھی سامنے آئی تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری ٹی وی کے ایم ڈی کو تبدیل نہیں کیا گیا تو وہ سنجیدگی سے استعفیٰ دینے پر غور کریں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی علی محمد خان کو وفاق میں اہم وزارت ملنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں علی محمد خان اچھے سے بولنا جانتے ہیں۔ان کے اس ٹویٹ سے تاثر ملتا ہے کہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات کا قلمدان علی محمد خان کو ملنے والا ہے۔
گذشتہ ہفتےفواد چوہدری اور نعیم الحق میں ٹویٹر پر ہونے والی بیان بازی نے بھی ان خبروں کو تقویت دی ہے۔
The Prime Minister has full confidence in the Board of PTV and it’s management and believes PTV should be an independent organisation like BBC and the government will take all steps necessary towards that end.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) February 20, 2019
فواد چوہدری نے نعیم الحق کو جواب ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے ???????? https://t.co/NCMLqZSu6C— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 20, 2019
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان کے سیاسی مشیر نعیم الحق کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی وی کی انتظامیہ اور بورڈ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیر اعظم عمران خان پی ٹی وی کو بی بی سی کی طرز پر آزاد اور خود مختار بنانا چاہتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
پی ٹی وی چونکہ چوہدری فواد حسین کی وزارت کے تحت آتا ہے تاہم انہیں پی ٹی وی کے معاملات میں نعیم الحق کی مداخلت پسند نہیں آئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین نے نعیم الحق کی ٹوئیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مرزا غالب کا ایک شعر پوسٹ کیا۔