سپارکو کی چینی اسپیس اسٹیشن پر تجربات کیلئے پاکستانی محققین کو دعوت

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن( سپارکو) نے چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے تعاون سے پاکستانی محققین کو چین کے اسپیس اسٹیشن (سی ایس ایس) پر تجربات کرنے کی دعوت دی ہے۔

گوادر پر و کے مطابق ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ یا محققین سی ایس ایس پر اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کے اسپیس لائف سائنس اینڈ بائیو ٹیکنالوجی، مائکروگریویٹی فلوڈ فزکس اینڈکمبوسشن، اسپیس مٹیریلسائنس، اسپیس فزکس اینڈ انوائرمنٹ، ارتھ سائنسز فنڈامنٹل فزکس اور اسپیس یوٹلائزیشن نول ٹیکنالوجی شعبوں میں تحقیق کے لئے تصوراتی مقالے پیش کرسکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار ویب سائٹ پر دستیاب فارمیٹ کے مطابق اسپیس ٹیکنالوجی ٹیسٹنگ یا اسپیس سائنس تجربہ کے بارے میں ابتدائی تصوراتی پیپر پیش کرسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیز 1 میں سائنس ایڈوائزری پینل پیپرز کی جانچ کرے گا اور منتخب امیدواروں کو اپنی تحقیق کو آگے بڑھانے اور پروجیکٹ کی تفصیلی تجویز پیش کرنے کی ضرورت ہوگی جبکہ فیز II میں منتخب پروجیکٹ تجاویز کو چائنا اسپیس یوٹیلیائزیشن کے ساتھ شیئر کی جائیں گی ( سی ایس یو) اور آخر میں منتخب پروجیکٹ چائنہ اسپیس اسٹیشن میں کئے جائیں گے۔

تصوراتی دستاویزات اور پروجیکٹ کی تجاویز کے معیار کی جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ شعبوں میں مشاورتی پینل مرتب کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مذکورہ بالا شعبوں میں موزوں فیکلٹی ممبر جن میں پی ایچ ڈی ہولڈر اور ماہرین کو ترجیح دی جائے گی کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ تصوراتیمقالیپیش کرنے کی آخری تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں