14

اسلام آباد: سینیئر صحافی ابصار عالم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

ابصار عالم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نہ میں حوصلہ ہارا ہوں اور نہ ہی میں حوصلہ ہاروں گا۔ یہ میرا پیغام ہے ان لوگوں کو جنہوں نے مجھے گولی مروائی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہےتھےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ابصار عالم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔

‏ابصار عالم نے دو دن پہلے یہ ٹوئیٹ کی تھی اور آج ان پر قاتلانہ حملہ ہو گیا۔

https://twitter.com/AbsarAlamHaider/status/1383832133127467008?s=19

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں