کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں سرکاری فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانیوالی مختلف کارروائیوں میں کم از کم 78 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ غزنی، زابل، ہرات، پکتیکا، بلخ، نمروز، ہلمند اور قندھار صوبوں میں افغان قومی دفاع و سلامتی فورسز (اے این ڈی ایس ایف) کی کارروائیوں کے نتیجے میں 44 طالبان دہشت گرد زخمی اور 8 دیگر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
78 #Taliban were killed, 44 wounded and 8 others were arrested during 24 past hours in Ghazni, Zabul, Herar, Paktika, Balkh, Nimruz, Helmand and Kandahar provinces as result of #ANDSF operations. Also, 36 IEDs which were placed by TB on public roads were discovered by #ANA.
— Ministry of Defense, Afghanistan (@MoDAfghanistan) April 22, 2021
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت کے دوران اے این ڈی ایس ایف نے ہتھیار بھی برآمد کر کے ضبط کیے ہیں اور 36 دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات (آئی ای ڈیز) اور بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں افغان سیکورٹی فورسز کے کسی جانی نقصان کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔