اسلام آباد (بیورو رپوٹ) قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 19 ہزار 727 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے ہیں۔
نیکٹا کے مطابق یہ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کی جانب سے بند کئے گئے ہیں ۔نیکٹاکے مطابق ان بلاک کئے گئے اکائونٹس میں سے 9 ہزار 633 پیجز مذہبی منافرت پھیلا رہے تھے۔
نیکٹا کے مطابق 10 ہزار 94 سوشل میڈیا اکائونٹس دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق مواد پھیلانے والی 5 ویب سائٹس بھی بلاک کی گئی ہیں۔نیکٹا کا مزید کہنا ہے کہ سماجی رابطے کے اداروں نے یہ اکائونٹس پی ٹی اے کی درخواست پر بند کیئے ہیں۔
نیکٹا نے کہا کہ پاکستان نے 2020 ء میں 24 ہزار 38 شکایات سماجی رابطے کے اداروں کو درج کرائی تھیں۔