کوالالمپور (ڈیلی اردو) پولیس نے انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ کے بارے میں توہین آمیز کلمات لکھنے کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو حراست میں لے لیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملائیشیا کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے ایک پوسٹ کی جس میں ایک اداکار نے نامناسب کمنٹ کیا۔ صارفین نے بھی اداکار کے کمنٹ پر غصے کا اظہار کیا۔
پولیس نے ملک کی دستوری بادشاہ کی اہلیہ کی توہین کے الزام میں فہمی رضا نامی اداکار کو گرفتار کرلیا۔ اداکار نے میوزک پورٹل اسپوٹی فائی (Spotify) کے گانوں کی ایک پلے لسٹ بھی اپ لوڈ کی تھی اور جن گیتوں میں حسد کے الفاظ شامل تھے ان کے ساتھ ملکہ کی تصویر لگائی تھی۔
Activist @kuasasiswa arrested for alleged sedition, after satire Spotify playlist on the queen https://t.co/Ff0Vp8FowB
His lawyer said the police simply raided his house before legal team could even arrive to represent him. Recently, PAS lodged a report against him. #DengkiKe pic.twitter.com/u6m8o2mAFd
— Zurairi A.R. (@zurairi) April 23, 2021
اداکار پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے فالوورز کو جواب دیا کہ کیا وہ (ملکہ) ‘حاسد‘ ہیں۔ اس جواب پر سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔ اس شور کے بعد ملکہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ جب یہ بحال کیا گیا تو اس پر کمنٹ موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اداکار فہمی رضا کو اس سے قبل سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی نقل اتارنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم ان کی سزا سرکاری حکم نامے کے ذریعے ختم کردی گئی تھی۔