شام میں ایرانی آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک

دمشق (ڈیلی اردو) شام میں موجود ایران کے آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی وزارت تیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہربانیاس کے ساحل پر کھڑے ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ بھڑک ٹھی جس کو امدادی کارروائیوں کے بعد فوری طور پر بجھا دیا گیا تاہم ممکنہ طور پر آگ ڈرون حملے کے نتیجے میں لگی، شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم برطانوی تنظیم کا کہنا ہے کہ شام میں کھڑے ایرانی آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانا بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تاہم حملہ کس نے کیا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب عرب دفاعی تجزیہ کار کے مطابق شام میں ایرانی آئل ٹینکر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا کیوں کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق جہاز میں بڑی مقدار میں ہتھیار موجود تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں