بغداد (ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتال میں لگنے والی آگ میں کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
At least 82 people are dead and more than 100 are injured after oxygen tanks exploded sparking a massive fire at a Baghdad hospital, officials sayhttps://t.co/S67axBXwOs
— CNN (@CNN) April 25, 2021
سنیچر کی رات ابن خطیب ہسپتال میں ہونے والی آتشزدگی سے درجنوں دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں آکسیجن ٹینک پھٹ گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں آگ بجھانے والے اہلکاروں کو شعلے بجھانے کے لیے عمارت میں گھستے دیکھا جا سکتا ہے۔
عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اس حادثے کو افسوسناک قرار دیا اور حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔