12

کورونا وائرس: بھارت میں ریکارڈ ساڑھے 3 لاکھ 53 ہزار کیس رپورٹ، 2812 ہلاکتیں

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 52 ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک روز کے دوران کیسز کی ریکارڈ تعداد ہے۔

بھارت میں مسلسل پانچویں روز تین لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جب کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 10 لاکھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق وبا کے شکار مزید 2812 مریض دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں