استنبول (ڈیلی اردو/شِنہوا) ترک استغاثہ نے 532 فوجی افسران اور اہلکاروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جن پر 2016 میں ناکام بغاوت کی کوشش کی پشت پناہی کرنیوالے نیٹ ورک سے روابط رکھنے کا الزام ہے۔
Turkey orders 532 arrests over Fethullah Gulen links https://t.co/YkNs8hjg74 pic.twitter.com/vnmonppzXq
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) April 26, 2021
ترک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے پیر کے روز بتایا کہ استنبول اور ازمیر میں پراسکیوٹرز کے تعاون سے کی جانیوالی تحقیقات کے دوران پولیس کے دستوں نے 62 صوبوں میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
انادولو کے مطابق استغاثہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ مشتبہ افراد امریکہ میں مقیم ترک عالم دین فتح اللہ گولن کی سربراہی میں چلنے والے نیٹ ورک سے رابطے رکھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارروائیوں میں نشانہ بنائے جانیوالے افراد میں 459 حاضر سروس فوجی اور فوجی سکول کے برخاست شدہ طلباء شامل ہیں۔
ترک حکومت کی جانب سے گولن اور اس کے نیٹ ورک پر جولائی 2016 میں ہونیوالی بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جس میں 250 افراد ہلاک ہوئے تھے۔