بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا) چین نے سال 2020 میں شعبہ تعلیم پر 53 کھرب یوآن (تقریباً 817 ارب امریکی ڈالر) خرچ کئے جو 2019 کے مقابلے میں تقریباً 5.65 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد. و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لگ بھگ 43کھرب یوآن یا کل اخراجات کا 80 فیصد سے زیادہ سرکاری بجٹ کے اخراجات سے کیا گیا۔
پری اسکول کی تعلیم ، لازمی ، سینئر ہائی اسکول اور اعلی تعلیم پر ہونے والے اخراجات میں 2019 کے اخراجات کے مقابلہ میں ، 2020 میں بالترتیب 2.39 فیصد ، 6.55 فیصد ، 9.14 فیصد اور 3.99 فیصد کا اضافہ ہوا۔